Live Updates

ملک میں دہشتگردی ٹارگٹ کلنگ چوری ڈکیتی کی وارداتیں ناسور بن چکی ہیں،ثروت اعجاز قادری

منگل 12 اگست 2025 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)قادری ہاؤس ناظم آباد میں چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے کراچی بار کے وکلا کے وفد نے ایڈوکیٹ ظریف لاکھوں کی قیادت میں ملاقات کی۔ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے لیے آنے والے وکلا کے وفد میں سابق ایم ایم سی کراچی بار ایڈوکیٹ ندیم چناں،ایڈوکیٹ ابرار،ایڈوکیٹ حمید،ایڈوکیٹ عمیر،ایڈوکیٹ ظفر اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر محمد طیب حسین قادری،پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد شہباز رضا قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے موقع پر وکلا کے وفد نے ثروت اعجاز قادری سے اہم ایشوز کے ساتھ ساتھ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

وکلا کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔

ہر طرف افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ پر دکھ افسوس اور غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ چوری ڈکیتی کی وارداتیں ناسور بن چکی ہیں۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔حکومت کی اولین ترجیح عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہونا چاہیے مگر یہاں کوئی دیکھنے سننے والا نظر نہیں آرہا۔

موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔وکالت ایک معتبر پیشہ ہے لوگوں کو انصاف دلانے والوں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔کب ہمیں دہشت گردی اور دیگر مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔کب یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزان ہو کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔مہنگائی بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے۔دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں کب تک لوگ اپنے پیاروں کی جان گواتے رہیں گے کیوں حکمران اس جانب توجہ نہیں دیتے۔ملک کی عوام کے مسائل کون حل کرے گا عوام کس کے پاس جائے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات