
اقلیتوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا، شہباز شریف
دشمن یادرکھے پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا، وزیراعظم کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
منگل 12 اگست 2025 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی آمد آمد ہے، پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوئی اندازہ کر سکتا تھا کہ14 اگست 1947ء کو ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پر آئے گا، قائداعظم محمد علی جناح ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ موڑا،دنیا کا نقشہ بدلا ،ایک نئی قوم ایک نیا ملک تخلیق کیا، حضرت قائد اعظم کو اللہ تعالی نے یہ توفیق دی اور 14 اگست1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا،تحریک پاکستان میں لاکھوں مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم کی عظیم لیڈرشپ میں حصہ لیا جس میں نوجوان، انجینئرز، ڈاکٹرز، علماء کرام سمیت ہر طبقہ شامل تھا، ہمارے اقلیتی بھائیوں اور بہنوں نے بھی تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا اور ان کا نہ صرف قیام پاکستان میں بڑا کردار ہے بلکہ تعمیر پاکستان میں بھی ان کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے تعلیم ،صحت اور دفاع پاکستان سمیت تمام شعبوں میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آ چکا ہے،مئی میں پاک فضائیہ نے 4 رافیل جہازوں سمیت بھارت کے 6 جہاز مار گرائے،اس چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے ان کو وہ سبق سکھایا جو ان کو رہتی دنیا تک یاد رہے گا اور یہ ہماری افواج پاکستان کیوہ سپوت اور جوان ہیں کہ جب وہ میدان جنگ میں نکلے تو ان کی مائوں نے ان کے لیے دعا کی کہ بیٹا جا کے پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور جان دے دینا گھر واپس نہ آنا لیکن دشمن کو زیر کر کے آنا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن پر یہ واضح کر دوں کہ اگر تم ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہو تو یہ بات ذہن میں رکھنا کہ پانی کی ایک بوند بھی تم پاکستان سے چھین نہیں سکتے، اگر تم نے یہ حرکت کی تو دوبارہ تمہیں وہ سبق سکھائیں گے کہ تم کانوں کو ہاتھ لگائو گے، پاکستان کا تم کبھی بھی بال بیکا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس پاکستان کو نوجوانوں نے تعمیر کرنا ہے ،لیپ ٹاپ فار آل سکیم کے تحت بلاسود قسطوں پر لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔اسلام آباد، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے دوسرے علاقوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ باصلاحیت نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کے بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے، پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے یہ لیپ ٹاپ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے، کوئی اس میں سفارش نہیں ہوگی، یہی پالیسی میری پنجاب میں تھی اور یہی پالیسی آج یہاں پر ہے اور انشاء اللہ یہی پالیسی پاکستان کو عظیم بنائے گی،محنت سے انشاء اللہ پاکستان عظیم بنے گا۔شہبازشریف نے کہا کہ بھارت ہم سے پانچ گنا بڑا ملک ہے، اسے اپنی عسکری قوت کے اوپر نازتھا، وہ سب ناز، اس کا غرور 10 مئی کو غرق ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے محنت اوراعلی تعلیم حاصل کر کے پاکستان کو عظیم بنانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.