شرجیل انعام میمن کی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات

ملاقات میں فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

منگل 12 اگست 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انہوں نے محترمہ فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران صوبے میں خواتین کے لیے شروع کیے گئے پنک اسکوٹیز منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ محترمہ فریال تالپور نے اس اقدام کو خواتین کی سفری ضروریات پوری کرنے اور ان کی آزادی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کے جاری آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔