پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق کی37ویں برسی17اگست کو منائی جائے گی

بدھ 13 اگست 2025 11:43

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق کی37ویں برسی17اگست کو منائی جائے گی ۔پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق 12اگست 1924 کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

وہ5 جولائی7 197 میں ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔صدر ضیا الحق17اگست1988 کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میںان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلی افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔