مقبوضہ کشمیر، بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت، کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

نوجوانوںکی پکڑ دھکڑکاسلسلہ تیز،یاستی دہشت گردی کاشکار کشمیریوں کے مصائب و مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

بدھ 13 اگست 2025 16:48

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے پہلے سے ریاستی دہشت گردی کاشکار کشمیریوں کے مصائب و مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیاسرس کے مطابق نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے تمام 20اضلاع میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔

وادی کشمیر کے تمام حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوںکی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن کے نزدیک والے علاقوںمیں تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ، گاڑیوں ، مسافسروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ودھی کمار بردی نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات بروئے کار لائے جا رہیے ہیں۔ بڑی تعداد میں فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی پکڑدھکڑکا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ نوجوانوں کو تھانوںمیں طلب کر کے ہراساں اور قید کیا جا رہا ہے