ایوانِ صحافت میرپورخاص کے زیرِ اہتمام اسٹیشن چوک پر "معرکۂ حق" کےعنوان سے جشنِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد

بدھ 13 اگست 2025 16:51

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایوانِ صحافت میرپورخاص کے زیرِ اہتمام اسٹیشن چوک پر "معرکۂ حق" کےعنوان سے جشنِ آزادی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ضلع کونسل چیئرمین میر انور علی خان تالپور، ڈی آئی جی پولیس زبیر احمد دریشک، میئر عبدالرؤف غوری، ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد کلوڑ، ٹاؤن چیئرمین میر شیر محمد تالپور اور ولی محمد ناریجو شامل تھے۔

اس کے علاوہ رئیس عارف خان بھرگڑی، میر سمیر تالپور، ایم کیو ایم پاکستان کے زونل آرگنائزر خالد تبسم، سابق رکنِ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، پی پی پی میرپورخاص ڈویزن کے منارٹی ونگ کے صدر رمیش ڈیون کمار مالہی ، آفتاب احمد قریشی اور انجمن تاجران کے رہنماؤں انیس الرحمٰن شیخ، امین میمن، آصف چوہدری، کامران میمن، محب مہر، سردار فاروق لغاری، حاجی حامد ملاح، یوسف ملک اور عثمان راجپوت نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایوانِ صحافت کے سرپرستِ اعلیٰ ہاشم شر، صدر فضل شر، جنرل سیکریٹری اظہر چڈھڑ اور دیگر اراکین جن میں فلک شیر، جئے رام داس، عمران ملک، رضا رند، طارق پنہور، خیرالدین چانڈیو، عبدالغفار رند، سومار سمیجو، بابو شرف دین لغاری، مختیار کیریو، محمد حسن لغاری، راجہ سندھی، محبوب سولنگی، نریش کمار، یاسر بلوچ نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد جشنِ آزادی کا 50 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل چیئرمین میر انور علی تالپور نے کہا ہماری آزادی ہمارے بزرگوں کی انتھک جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہر دور میں وطن کا دفاع کیا اور سرحدوں کی حفاظت کی۔

ڈی آئی جی پولیس زبیر احمد دریشک نے کہا یکم اگست سے 14 اگست تک کا عرصہ ملک بھر میں جوش و خروش سے جشنِ آزادی منانے کے لیے وقف کیا گیا ہے اور حالیہ بھارتی جارحیت کا دفاع پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد کلوڑ نے ایوانِ صحافت کی حب الوطنی پر مبنی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا یہ پروگرام وطن سے محبت کی بہترین مثال ہے۔ انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمن شیخ نے کہا ملک کا دفاع ہر محب وطن شہری کا فرض ہے، اور ہم آزادی کا جشن اسی جذبے سے منا رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں معروف گلوکاروں امانت علی، فہیم علن فقیر، اصغر کھوسو، ممتاز مولائی اور آیت علی نے قومی و ملی نغمے پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے اور محفل کو جوش و خروش سے بھر دیا۔\378