مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کٹھ پتلی فوجی آپریشن فلاپ ہوگیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارت دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں سے باز آجائے ہر جارحیت کا جواب پوری قوت سے دینے کیلئے تیار ہیں،شاداب رضا نقشبندی

بدھ 13 اگست 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کٹھ پتلی فوجی آپریشن فلاپ ہوگیا،بھارتی فوج کا ڈرامہ ختم اور بھارتی پہلگام واقعے کاجھوٹا پروپیگنڈہ دنیا پر عیاں ہوچکا ہے،بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردواصل جہنم بھارتی پراکسی وار کا پردہ چاک ہوگیا،بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے باز آجائے بھارت کی قاتل فوج کو چھپنے کا موقع بھی نہیں دینگے،پاکستان کے یوم آزادی کے ایام میں بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے،پاک افواج ملک میں اندورنی وبیرونی دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے،پاکستان کے عوام متحد اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں سے باز آجائے ہر جارحیت کا جواب پوری قوت سے دینے کیلئے تیار ہیں،یوم آزادی پاکستان معرکہ حق قلعہ اسلام پاکستان کے طور پر منارہے ہیں،یوم آزادی پاکستان پر ہمیں عہد کی تجدید کرنا چاہیے کہ ہم ملک کی بقا وسلامتی،امن واتحاد اور ترقی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت نعمت ہے جسے قائم رکھنے کیلئے ہمیشہ متحد باشعور اور محنتی رہنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو خطے میں امن واستحکام کا خواں ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت کی جانب سے مسلسل ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،بلوچستان میں بدامنی،کراچی میں فسادات اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہونے کے ٹھوس شواہد پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھی پیش کئے ہیں،پاکستان نے پوری دنیا کو بتایا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کا پوری دنیا نے اعتراف بھی کیا ہے، ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے پاکستان کے عوام بنیاں مرصوص کی مانند سیسہ پلائی دیوار ہیں،پاکستان کے عوام ملک کے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ایسا جواب دینگے بھارت کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔