یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے،، گورنر سندھ کی قوم کو مبارکباد

بدھ 13 اگست 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 14اگست یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے،پاکستان کی بقاء ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے۔ بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 10مئی معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہاجر، پنجابی، سندھی، پختون، بلوچ سب ایک پرچم تلے متحد ہیں، آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یکجہتی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔