گلگت میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا

بدھ 13 اگست 2025 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) گلگت میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کل صبح 21 توپوں کی سلامی سے شروع ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 اگست 2025 کو صبح 4 بج کر 15 منٹ پر وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں سلامی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری شیڈول کے مطابق بابِ گلگت پر صبح 8 بج کر 15 منٹ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی، جس میں صوبائی اور ضلعی حکام سمیت شہری بھی شرکت کریں گے۔اسی روز دوپہر 12 بجے آزادی مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، جو آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج (اے پی ایس اینڈ سی) سے شروع ہو کر ہیلی پیڈ تک جائے گا۔یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں دیگر تقریبات اور ریلیاں بھی منعقد ہونے کا امکان ہے۔