جشن آزادی و معرکہ کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میںقراد داد منظور

علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی،قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین بلاول بھٹو نے کامیاب سفارتی کوششوں سے پاکستان کا وقار بلند کیا۔نوجوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں،قرارداد کا متن

جمعرات 14 اگست 2025 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)جشن آزادی و معرکہ کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میںقراد داد منظور کرلی ۔علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔خصوصی بچوں نے قرارداد میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔یہ عہد کیا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ پرانے اسمبلی ہال میں ارکان اسمبلی اور خصوصی طلبہ کے ساتھ سندھ اسمبلی کاایک علامتی اجلاس اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم آذادی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے موقع پر خصوصی علامتی اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

یہ سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔

اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کے علامتی سیشن میں 14اگست کے حوالے سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل عابد نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔نوجوان عابد نے بریل پیپر سے پڑھ کر قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے کامیاب سفارتی کوششوں سے پاکستان کا وقار بلند کیا۔

نوجوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ اس یوم آزادی پر عہد کریں کہ پاکستان کی خدمت کریں گے۔سندھ اسمبلی کے تاریخی علامتی اجلاس میں خصوصی صلاحیتوں کیحامل عابد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔سندھ اسمبلی خصوصی اجلاس میں دستور ساز اسمبلی میں قائداعظم کی پہلی یادگاری تقریر دوبارہ علامتی طور پر پڑھی گئی۔بانی پاکستان کی اسی ایوان میں اولین تقریر کو دہرایا گیا۔

تقریر کیمختلف جملوں کو اسی تاریخی ایوان میں حرف بہ حرف دہرایا گیا۔دستور ساز اسمبلی میں یادگاری تقریر کیپیراگراف الگ الگ ارکان پیش کیا۔ایوان میں موجود خصوصی صلاحیتوں کیحامل نوجوانوں نے بھی بانی پاکستان کی پہلی تقریر کیاقتباس پڑھے۔ناصر حسین شاہ ضیاالحسن لنجار سعید غنی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان نیقائداعظم کی تقریر کیحصے دہرائے۔

قائداعظم نے دستور ساز اسمبلی کے اسی ایوان میں پاکستان کا اظہار اور ویژن پیش کیا تھا۔دو بچیوں نیاشاروں کے زریعے قائداعظم کی تقریر کیاقتباس پیش کیے۔اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سیشن سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل نوجوان توصیف نے کہا کہ جب پوری قوم کا دل دھڑکن بنا ہوا تھا، وہ وقت 7مئی کی رات تھی ۔دشمن کا خیال تھا ہم سو رہے ہیں۔

تین منٹ ہاک فضائیہ کے شاہین ہوا میں تھے اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے ۔لائن آف کنٹرول پر فوج نے اپنے خون سے دیوار کھڑی کی۔آپریشن بنیان مرصوص کی رات معرکہ حق کی رات تھی ۔قرارداد پاکستان کے روح کا سوال تھا ۔دیکھتے ہی دیکھتے دشمن کے چھ طیارے گرا دئیے گئے۔اجلاس سے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر نے خطاب میں کہا کہتمام بچوں کو اس تاریخی سندھ اسمبلی میں خوش آمدید کہا ۔

اس عمارت کی تعمیر کرنے والوں کے بچے اس وقت ارکان اسمبلی کے رکن ہیں۔اسی تاریخی اسمبلی ہال میں قائد اعظم خود بیٹھے، لیاقت علی خان نے جھنڈا لہرایا اور پاکستان کی شروعات ہوئی۔یہ ایک علامتی سیشن ہے، سب کو جشن آذادی مبارک ہو ۔سخت محنت، کوششوں قربانیوں سے یہ ملک حاصل کیا گیا ہمارے شہدا، افواج پاکستان سب کے لئیے خصوصی دعائیں ہیں۔ اسمبلی کا خصوصی اجلاس ختم پذیر ہوگیا۔اس موقع پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔