�) لیگ کا وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں

جمعرات 14 اگست 2025 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی پیشکش پر معذرت کرلی۔خیال رہے کہ پارٹی قائد نواز شریف خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں لانے کے خواہاں ہیں۔