
14 اگست کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے،کاشف سعید شیخ
جمعرات 14 اگست 2025 18:35
(جاری ہے)
ریلی کی قیادت صوبائی امیر کاشف سعید شیخ، ضلعی امیر شکارپور عبدالسمیع بھٹی، مقامی امیر مولانا صدرالدین مہر، مولانا محمود الٰہی ہکڑو، اور استاد عبدالفتاح سھندڑو نے کی۔
ریلی میں شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے تھے۔ جنہوں نے پاکستان اور فلسطین کے حق میں زور دار نعرے لگائے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ کلمے کی بنیاد پر حاصل کی گئی اس مملکتِ خداداد کے عوام 78 سال گزرنے کے باوجود آج بھی حقیقی آزادی کے متلاشی ہیں۔ہمارے اوپر گورے انگریزوں کی جگہ نااہل، کرپٹ اور بے حس کالے انگریزوں اور امریکہ کے غلاموں کی حکومت جاری ہے۔ججوں، جرنیلوں، بیوروکریسی اور بے حس سیاستدانوں نے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست کو ناکام معاشی اور سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے IMF اور امریکہ کی غلامی میں دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا، کوئلہ، گیس اور تیل سے مالا مال اس ملک کے عوام آج بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کا شکار ہو کر اجتماعی خودکشی پر مجبور ہیں۔کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ آزاد ملک میں آج بھی وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ججوں، جرنیلوں اور بد مست بیوروکریسی کے لیے صحت اور تعلیم کی وی آئی پی سہولیات موجود ہیں، جبکہ عام عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ایک ہی ملک میں دوہرا نظام نافذ کر کے حکمران طبقے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک صرف ان کی لوٹ مار کے لیے بنایا گیا تھا۔آج بھی سندھ میں ستر لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ ملک میں نو کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایک ایم پی اے کے علاج کے لیے قومی خزانے سے 7 کروڑ روپے کی گرانٹ دی جاتی ہے، جبکہ سندھ کا غریب آج بھی سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔ اعلیٰ عدالتیں غریبوں کو انصاف دینے کے بجائے حکمران اشرافیہ کے لیے رات 12 بجے بھی کھل جاتی ہیں۔ایسے حالات میں جماعت اسلامی نے یہ عزم کیا ہے کہ "خوشحال پاکستان، اسلامی پاکستان" کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔سیلاب، طوفان، IPPs ، سندھ میں ڈاکو راج، قبائلی جھگڑے، اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے کے خلاف ہماری کوششیں اور جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے مسائل اور تکالیف کا حل نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔مزید قومی خبریں
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.