راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میں شرکت کی، یوم آزادی کے حوالے سے پولیس گاڑیوں پر قومی پرچم لہرایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر یوم آزادی پر راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی فلیگ مارچ میں شرکت ، یوم آزادی کے حوالے سے پولیس گاڑیوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، فلیگ مارچ پولیس لائینز سے شروع ہو کر عمار چوک، اولڈ ائیرپورٹ روڈ،کرال چوک،مری روڈ، قاسم مارکیٹ، پشاور روڈ،کچہری سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائینز پر اختتام پذیر ہوا، ملک پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، ہم ان عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، راولپنڈی پولیس آزادی کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شریک ہے سی پی او سید خالد ہمدانی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر یوم آزادی پر راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے فلیگ مارچ میں شرکت کی، یوم آزادی کے حوالے سے پولیس گاڑیوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، فلیگ مارچ پولیس لائینز سے شروع ہو کر عمار چوک، اولڈ ائیرپورٹ روڈ،کرال چوک،مری روڈ، قاسم مارکیٹ، پشاور روڈ،کچہری سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائینز پر اختتام پذیر ہوا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد وطن عزیز کی حفاظت، سلامتی، ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار ہے، ملک پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، ہم ان عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یوم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق کی لازوال کامیابی نے قوم کی خوشیوں کو دوبالا کیا ہے، وطن عزیز ہم سب کی آن و شان اور ہماری خوشیوں کا محور و مرکز ہے،یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، یوم آزادی کے موقع پر 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پبلک و اہم مقامات کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس آزادی کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شریک ہے۔