پاک فوج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں سفید پرچم لہرانے پر مجبور کیا، پوری دنیا میں پاکستان کی عزت وقار میں اضافہ ہوا ،انجینئر امیر مقام

جمعرات 14 اگست 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کے اتفاق، اتحاد اور اپنی فوج پر اعتماد کی وجہ سے پاک فوج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں سفید پرچم لہرانے پر مجبور کیا، جلالہ مردان میں عظیم الشان جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 14 اگست اور معرکہ حق کو منانے کےلئے یہاں جم غفیر جمع ہے، یہاں موجود تمام افراد اور پاکستانی عوام کو آزادی کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایسے افراد بھی ہے جو آج کے اہم دن کو نظر انداز کررہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے عوام محب وطن اور پاک فوج سے والہانہ محبت رکھتے ہیں، یہاں عوام کا جم غفیر اس بات کی گواہی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم، علامہ اقبال اور دیگر قائدین کی طویل جہدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی اور آزاد ملک ملا، آج کے دن ہم اپنے بزرگوں اور بڑوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں ڈھیر کیا گیا، اس سب کے پیچھے عوام کا اتحاد اور پاک فوج کا جذبہ حب الوطنی شامل ہے۔

قوم کے اتفاق، اتحاد اور ا پنی فوج پر اعتماد کی وجہ سے پاک فوج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں سفید پرچم لہرانے پر مجبور کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور فضائیہ و بحریہ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہم نے دشمن کو عبرتناک شکست دی اور پوری دنیا میں ملک کی عزت وقار میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک دیوالیہ پن سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، پوری دنیا میں اپنا ایک الگ تشخص حاصل ہوا. . خیبر پختونخوا کے عوام نے پیدل جاکر کشمیر کی آزادی میں اپنا رول ادا کیا، اب بھی یہ وہی پختون ہے اور ان بزرگوں کی اولاد ہے جنہوں نے عملی جدو جہد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر حاصل کیا، ہمارے پختون آج بھی مملکت خداد کی سلامتی اور کشمیریوں کیساتھ کی آزادی میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھی ایک پارٹی 14 اگست کی خوشی کی منانے کی بجائے ایک قیدی کےلئے احتجاج کر رہی ہے، احتجاج کریں مگر قومی دن کی بجائے دوسرے دن میں احتجاج کریں، یہ لوگ پاکستان اور اس ملک کے عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں جو ملک سے بددیانتی ہے.