
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کاپاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
جمعہ 15 اگست 2025 02:00
(جاری ہے)
سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ اس سال قوم نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی جامع فتح کا جشن منایاجس میں مئی میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک فوجی فتح تھی، بلکہ سفارت کاری اور معلومات کے شعبوں میں بھی ایک اہم کامیابی تھی ، ہر سطح پر ایک جامع کامیابی جس نے اپنی سلامتی کو لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں پر قوم کے اعتماد کی تجدید کی ہے۔پاکستانی ایلچی نے ملک کی عسکری قیادت، شہداء اور غازیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے حق خودارادیت کے اصول پر مبنی ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور تمام مظلوم لوگوں بالخصوص فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے امن، استحکام، پائیدار ترقی کے اہداف، انسانی حقوق اور موسمیاتی کارروائی کے لیے ایک مضبوط وکیل کے طور پر پاکستان کے کردار کو پیش کرنے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی شراکت کو بھی سراہا۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان عالمی امن اور سلامتی کے فروغ میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ اس سال یہ جشن معرکہ حق کی حالیہ فتح پر فخر سے جڑا ہوا ہے جس کا تاج آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی سے سج گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ایک زندہ حقیقت ہے جو ہر روز ملک کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہمت، نظم و ضبط اور قربانیوں سے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے 'شہداء' اور 'غازیوں' کو گہرے احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک خدمات انجام دینے کے دوران، "ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں، وقار کے ساتھ اس کی اقدار کی نمائندگی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر عمل خواہ سفارت کاری، انتظامیہ یا خدمات کی فراہمی میں ہو، پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر افسران محمد فہیم، محمد راشد اور محمد عمران نے بالترتیب صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.