
ضلع ملیر میںجشن آزادی معرکہ حق ریلی کا انعقاد
پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ، اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے، نورین اسلم، غنی جت کا خطاب
جمعہ 15 اگست 2025 21:10
(جاری ہے)
کئی خواتین، بزرگ اور بچے بھی سبز و سفید پرچم تھامے حب الوطنی کے رنگ میں رنگے ہوئے موجود تھے۔
ریلی کا آغاز ریڑھی گوٹھ لٹھ بستی سے ہوا، جہاں سے جلوس مرتضیٰ چورنگی سے گزرتا ہوا لانڈھی داؤد چورنگی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ راستے بھر پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد، اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگتے رہے، جنہوں نے فضا کو قومی ولولے اور جذبے سے معمور کر دیا۔ دکانوں، گھروں اور عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے، اور ہر گلی محلے میں جشن آزادی کی چمک دمک نمایاں تھی۔میڈم نورین اسلم نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، اس لیے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے، اور دشمن چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، ہم اس کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نورین اسلم نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دفاع اور عوامی خدمت کے لیے وہ ہمیشہ صفِ اول میں رہیں گی، اور شہید چوہدری اسلم کا مشن جاری رکھیں گی۔غنی جت نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف اس وقت روشن ہوگا جب ہم سب مل کر ایمانداری، قربانی اور اتحاد کے اصولوں پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن نوجوانوں کو یاد دلاتا ہے کہ وہ صرف تقریروں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی میدان میں اتر کر ملک کے دفاع اور ترقی میں کردار ادا کریں۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ نورین اسلم اور غنی جت جیسے رہنما ہی عوام کے دلوں کی آواز ہیں، جو نہ صرف تقریر کرتے ہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھاتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی، جس میں ہر فرد نے پرعزم انداز میں آمین کہا۔ فضا ملی نغموں کی دھنوں سے گونجتی رہی، اور عوام وطن سے اپنی محبت کے عملی ثبوت کے ساتھ گھروں کو لوٹے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.