پاکستانی قوم وطن پر قربان ہونیوالوں کے جذبے کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

جمعہ 15 اگست 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں اور محافظوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ اعتراف میں انہیں اعلیٰ ترین اعزازات سے بھی نوازتی ہیں بھارت کیخلاف معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے اور جنگی میدان میں بھارت کو دھول چٹانے کے اعتراف میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا گیا ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عسکری ہیروز کو اعلیٰ اعزازت سے نوازاڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم لک‘ ڈی جی آئی ایس پی آر احمدشریف چوہدری‘ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کوستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو جنہوں نے 6 بھارتی طیارے گرائے ،بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم اور دفاعی تنصیبات تباہ کیا انہیں ستارہ جرات کے اعزازات سے نوازا گیا ، ان میں ونگ کمانڈر بلال رضا ، ونگ کمانڈر حما د بن مسعود ،سکوارڈن لیڈر یوسف خان ، سکوارڈن لیڈر محمد اسامہ ، سکوارڈن لیڈر اسد انیس ،سکوارڈن لیڈر بلال حسن ، سکوارڈن لیڈر فدا محمد خان ، سکوارڈن لیڈر محمد اشہد کو ستارہ جرات کے اعزازات دیئے گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔معرکہ حق کے دوران دفاع وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لانس حوالدار عامر شیراز شہید، لانس نائیک اکرام اللہ،سپاہی عدیل اکبر شہید اور کیپٹن علی حسن شہید کو تمغہ جرات عطا کیاگیا جبکہ سپاہی نثار علی شہید کو ستارہ بسالت عطا کیاگیاوائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، ایئروائس مارشل محمد احسان الحق، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ اور ایئروائس مارشل محمد اورنگزیب کو بھی اعزازات سے نوازا گیاریئرایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل سید محمد جواد طارق، میجر جنرل تجدید ممتاز ، ایئرکموڈور عطااللہ زیب، ایئرکموڈور ضیا آفتاب، ایئرکموڈور محمد نعمان، ایئرکموڈور علی جاوید ہاشمی، ا ایئرکموڈور سجاد حیدر، کیپٹن پاک بحریہ محمد عاطف اور کیپٹن محمد حیدر علی کو تمغہ بسالت سے نوازا گیامعرکہ حق کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا ، شہید کا ایوارڈ ان کے والد اور بیوہ نے وصول کیا۔

حوالدار محمد نوید شہید، نائیک محمد وقار شہید اور لانس نائیک دلاور خان شہید کو بھی تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار محمد عبدالقادر نے کہا کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کو انکی خدمات کے صلے میں اعزازات سے اس لئے نوازا جاتا ہے تاکہ قوم کو اس سے انسپایریشن ہو اور وہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں. پاکستانی قوم اپنے وطن کی سلامتی کی خاطر قربان ہونے والوں کے جذبے کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہتی ہی. افواج پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے چھ جدید ترین لڑاکا طیاروں کو مار گراتے ہوئے دشمن کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا جس کے زخم وہ دہائیوں تک چاٹتا رہے گا. ایڈمرل نوید اشرف کی زیر قیادت پاک بحریہ نے پاکستان کے پانیوں میں وطن عزیز کی سرحدوں کی نگرانی کرتے ہوئے بھارتی مذموم عزائم کو خاک میں ملا کے رکھ دیا۔