شزہ فاطمہ کا بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں،ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بحال ہے۔جمعہ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سے بریفنگ لی اور فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں،حکومت پاکستان ہر وقت اپنی عوام کے ساتھ ہے۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بحال ہے، اس پر پوری نظر ہے،کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو فوراً911 پررابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمیں رپورٹ کریں،وفاقی حکومت متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں پل ٹوٹنے اور مشکلات باعثِ تشویش ہیں۔ شزہ فاطمہ نےجاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔