شہبازشریف کی جاتی امراء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات

ہفتہ 16 اگست 2025 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران پارٹی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبر پختوانخواہ میں سیلاب کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایات دیں۔