سرحد چیمبر کا خیبر پختو نخوا میں کلائوڈ برسٹ اور تبا ہ کن سیلاب میں قیمتی جانی ومالی نقصا نات پر دکھ کا اظہار

ہفتہ 16 اگست 2025 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خیبرپختونخوا کے مختلف بالائی اور میدانی علاقوں/اضلا ع میں حالیہ تبا ہ کن سیلاب اورکلا ئو ڈ بر سٹ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصا نات پر انتہا ئی دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں سمیت متعلقہ اداروں سے بڑ ے پیما نے پر ہو نے والی جا نی و ما لی نقصا نا ت کے ازالے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان سمیت چیمبرکے جملہ ایگزیکٹو کمیٹی نے گذشتہ رو ز بیا ن میں خیبر پختو نخوا کے مختلف ا ضلا ع ، بونیر، شا نگلہ ، ما نسہر ہ، با جوڑ، سو ات اورلو ئر دیر، با لا کوٹ میں حا لیہ طوفا نی سیلاب اور کلاوڈ بر سٹ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی بالخصوص 300 سے زائد افراد کے جاں بحق اور متعدد افر اد زخمی ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چیمبر کے سینئر عہدیداروں نے سیلاب متا ثر ین سے دلی ہمددری و یکجہتی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ تاجر برادری مشکل وقت اور آزمائش کی صورتحال میںمتاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے غم میں بر ابر کی شر یک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سر حد چیمبر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ۔ انھو ں نے اس نا گہا نی ا ٓفا ت میں جاں بحق ہونے والوںافر اد کے در جا ت کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متا ثر ین کی فور ی بحا لی کیلئے خصو صی دعا کی اور کہا جا ں بحق ہو نے و الے کے تما م افر اد کے اہل خا نہ کے سا تھ دلی ہمددری اور تعزیت کا بھی اظہا ر کیا۔

سر حد چیمبر نے متا ثرہ علا قوں میں ہنگا می بنیاد وں پر خور اک، پا نی اور دیگر اشیا ء ضرور یہ کو فور ی فر اہمی کا بھی مطا لبہ کیا۔ چیمبر کے عہدیداران نے طو فا نی سیلاب سے متاثرہ قبائلی ضلع باجوڑ میں امد اد و ریسکیو آپریشن کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر کے گر نے کے و ا قع اور عملے کی شہادتوں پر بھی انتہا ئی ا فسو س کا اظہا ر کیا۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے کہا پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا اور شمالی علاقے شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کی شد ید زد میں ہیں اور حالیہ قدرتی آفت نے انفراسٹرکچر کو تباہ، زمینی راستوں کو منقطع، ہزاروں افراد کو بے گھر اور وسائل کی شدید قلت پیدا کر دی ہے۔

انھو ں نے متاثرہ علاقوں کے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس مشکل صو رتحا ل میں تنہا نہیں ہیںاور بزنس کمیو نٹی سمیت تما م طبقا ت ان کیساتھ ہیں انھو ں نے انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی نمائندوں کا بھرپور ساتھ دینے کا مطا لبہ کیا۔سر حد چیمبر کے سینئر عہد ید ا ر ان نے وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں سمیت کاروباری برادری اور مخیرحضرات سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل و قت میں متاثرہ افراد کی فوری بحالی اور امداد کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں۔انھو ں نے متعلقہ ادار وں سے شفا ف سر و ے کر کے متا ثرہ خا ندا نو ں کو فوری و مکمل معا و ضہ ادا کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔