جاپانی وزیرِ اعظم کا شمالی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

ہفتہ 16 اگست 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) جاپان کے وزیرِ اعظم ایشیبا شیگرو نے شمالی پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم ایشیبا شیگرو نے کہا کہ وہ اس سانحے پر انتہائی افسردہ ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت کی جانب سے میں مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔