Bہچکچاتی اور عوام پر تجارت اور روزگار کے دروازے بند کرنے پر تلی ہوئی ہے،گندم ، چینی میں خود کفیل ملک میں 2لاکھ ٹن چینی باہر سے منگوانے والوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں

ہفتہ 16 اگست 2025 23:25

Cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)ملک اور صوبہ میں فارم 47کے نام نہاد نمائندوں کی نااہلی اور کرپشن سے ملکی اور صوبائی اداروں کی کارکردگی اور صلاحیت ختم ہونے کو جارہی ہے ۔ اداروں کی کرپشن ، رشوت خوری اور پرسنٹ نے معاشرے کے مثبت کرداروں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ ملک کی تاریخ کے سب سے متنازعہ الیکشن کے ذریعے آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔

عدلیہ، میڈیاسمیت ملک کے آئین میں معزز شہریوں کے انسانی حقوق کی پائمالی جاری ہے اور آئین میں گارنٹڈ صوبائی خودمختاری پائمال کی گئی ہے ۔ مائنز ومنرلز ایکٹ کے ذریعے فارم 47کے نام نہاد نمائندے سب کچھ اور بالخصوص عوام کی حق ملکیت کو فروخت کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ حکومت عوام کی جائیدادوں کے فروخت سے نہیں ہچکچاتی اور عوام پر تجارت اور روزگار کے دروازے بند کرنے پر تلی ہوئی ہے اور گندم ، چینی میں خود کفیل ملک میں 2لاکھ ٹن چینی باہر سے منگوانے والوں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح تمام ملک کی بگاڑ اور اداروں کی بربادی جاری ہے۔ جس بربادی کا آج ملک کو سامنا ہے اس کی نشاندہی خان شہید 1950کی دہائی سے کرچکے ہیں ۔ آج بھی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور ملک میں آئین ، جمہوریت ، قوموں کی برابری کے سب سے عظیم قائد محمود خان اچکزئی تسلسل سے نام نہاد حکومت کا متنبہ کررہی ہے کہ ملک کو خودساختہ نااہل سیاست کے ان پڑھو سے چلانا بربادی کے سوا کچھ نہیں۔

اب وقت ہے کہ فارم 47کے بھونڈے نام نہاد نمائندوں کو گھر بھیجنا ہوگا اور نئے سرے سے خودمختار اور ملک کے عوام کو جوابدہ الیکشن کمیشن سے صاف شفاف اداروں کی مداخلت کے بغیر غیر جانبدارنہ الیکشن کرانا ملکی بحرانوں کے حل کی واحد سبیل ہے۔ مزید غفلت سے سب کچھ تباہ ہو جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوگی جو فارم 47کے بوگس دھندے میں مصروف رہے ہوں گے۔

خیبر پشتونخوا کے بونیر ، سوات ، باجوڑ میں طوفانی بارشوں سے سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں ، لاپتہ اور زخمی ہونے پر پارٹی انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔قدرتی آفات میں حکومت لوگوں کو بچانے میں مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے۔ دُکھ تکلیف کی اس گھڑی میں پارٹی غمزدہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاتاخیر عوام کی مدد اور اعانت میں کوئی کسرنہ چھوڑے اور اس طرح بین الاقوامی دنیا متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی پراخ دلی سے مدد کریں۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمرکاکڑ، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ، ضلع سینئر معاون سیکرٹری نصیر کاکڑ، ضلع مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی، ضلع ایگزیکٹیوظفر خان بازئی نے تحصیل کچلاک کے زیر اہتمام بلیلی دوئم علاقائی یونٹ کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جس کی صدارت تحصیل کچلاک کے صدر ملک نادر کاکڑ نے کی ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل جنرل سیکرٹری رحمت ناصر نے سرانجام دی۔ اس موقع پر سابق علاقائی سیکرٹری حاجی یاسین خان ناصر نے 32ماہ کی تنظیمی سیاسی کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ جسے سراہا گیا اوررپورٹ کی منظوری دی گئی ۔ کانفرنس میں نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق بلیلی دوئم علاقائی یونٹ کے سیکرٹری ملک حاجی یاسین خان ناصر ، سینئر معاون سیکرٹری محبوب کاسی اور دیگر 7اراکین معاونین منتخب ہوئے۔

نومنتخب کابینہ سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری منان خان بڑیچ نے حلف لیا ۔ مقررین نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بجاء طور پر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دینگے اور پارٹی کی جاری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ کانفرنس میں دیگر ضلع ایگزیکٹیوز ، ضلع کمیٹی ، تحصیل ایگزیکٹیوز وکمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی