آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبہ کی روٹس سکول سسٹم کی بانی رفعت مشتاق سے خصوصی نشست

اتوار 17 اگست 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبہ کی روٹس سکول سسٹم کی بانی محترمہ رفعت مشتاق سے خصوصی نشست ہوئی ہے۔اس موقع پر رفعت مشتاق نے کہا کہ پاکستانیّت ہر بچے، شہری اور فوجی کی جیتی جاگتی روح ہے۔

(جاری ہے)

قائداعظم کے پیغام کے عین مطابق نوجوان نسل ہی پاکستان کی طاقت اور روشن مستقبل کی ضامن ہے،پاکستان کے قیام میں بلوچستان کا تاریخی کردار رہا ہے۔ پاکستان بشمول بلوچستان کے نوجوان ملک کے لیے ایک بہت بڑا خزانہ ہیں۔طلبہ نے اپنے ثقافتی لباس پہن کر گلگت بلتستان، بلوچستان، پنجاب، سندھ، کشمیر اور کے پی کی نمائندگی کی۔