صومالی وزیرِ خارجہ عبدالسلام عابد علی کا پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت

اتوار 17 اگست 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) صومالیہ کے وزیرِ خارجہ عبدالسلام عابد علی نے پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اظہارِ تعزیت کیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے اس مشکل وقت میں صومالی بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے یکجہتی اور حمایت پر اپنے صومالی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔