
ئ*جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال سی پیک کا ایک شاندار منصوبہ ہے، معین الرحمن خان
اتوار 17 اگست 2025 20:20
(جاری ہے)
آئندہ مرحلے میں گیسٹروانٹرولوجی، کارڈیالوجی، آفتھالمولوجی اور میموگرافی کے شعبے بھی شروع کیے جائیں گے۔
ہطسپتال میں بلڈ بینک اور نیوٹریشن پروگرام جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ہسپتال نے مجموعی طور پر آٹ ڈور، جنرل او پی ڈی اور ایمرجنسی 2 لاکھ 90 ہزار مریض، ان ڈور مریض، 8287، سرجریز: 1100، زچہ و بچہ کیسز: 2270، لیب ٹیسٹ: 76 ہزار 200، ایکسریز، الٹراسانڈ اور سی ٹی اسکین: 23 ہزار 780 مریض مستفید ہوئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ہسپتال روزانہ اوسطا 1000 سے 1200 مریضوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے، جہاں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ اور داخل مریضوں کو کھانے تک کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ہسپتال پیپر لیس ماحول میں چلایا جا رہا ہے جس میں مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ، ٹیسٹ ، ادویات کا ان لائن اور ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ اور عالمی معیار کے جدید طبی آلات سے آراستہ ہے۔تاہم ڈائریکٹر جنرل کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ ہسپتال کی بجلی کی ضرورت 2 میگاواٹ ہے جس کے لیے الگ فیڈر بچھایا گیا ہے، لیکن تاحال آپریشنل نہ ہونے کے باعث بعض طبی آلات مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکے۔ علاوہ ازیں، لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی شدید اتار چڑھا سے طبی آلات کو مستقل نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے، جس کے باعث اسپتال کے کچھ حصے تاحال مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہیں۔ڈائریکٹر جنرل معین الرحمن خان نے کہا کہ جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال سی پیک کا ایک شاندار منصوبہ ہے، جو نہ صرف گوادر بلکہ کیچ، پنجگور اور ہمسایہ ملک کے سرحدی علاقوں کے عوام کے لیے بھی ایک نعمت ہے۔ ماضی میں معمولی علاج کے لیے بھی عوام کو کراچی یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، جو عام آدمی کی دسترس سے باہر تھا۔ آج یہ سہولیات ان کے اپنے گھر کے قریب دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہسپتال کو 300 بستروں تک وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ایک میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جو سی پیک فیز ٹو کا حصہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں ایک میڈیکل ٹیکنالوجیز اسکول کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی سطح پر تربیت یافتہ طبی عملہ تیار ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.