لاہور کشمیر سنٹر کے زیر اہتمام بھارت مخالف مظاہرہ

اتوار 17 اگست 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماو ¿ں، کارکنوں، سول سوسائٹی کے ارکین اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرکاءنے سیاہ پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ” بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دے ، عالمی برادی مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، شہدا کا خون رنگ لائے گا“ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرے سے پیپلز پارٹی کے سینئررہنما غلام عباس میر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیرراجہ شیرزمان ایڈووکیٹ،انچارج کشمیرسنٹرلاہورانعام الحسن، سیکرٹری کشمیرایکشن کمیٹی فاروق آزاد،حریت رہنما نذیر میر، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیرلاہور ڈویڑن بلال بٹ،نائب صدر چوہدری محمدصدیق،لیگی رہنما امجد راٹھور، صدر حلقہ عاطف میر، معروف مذہبی رہنماعلامہ فداء الرحمان حیدری، پروفیسرمظہرعالم، نذر بھنڈر، معروف اداکاراسلم مغل، نثار بیگ، طارق جعفری اوردیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر گزشتہ تقریبا 8 دہائیوں سے وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ انکے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری ہر برس بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناکر اسے ایک واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کشمیر میں محض ایک جارح کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو اظہار رائے کی ا ٓزادی کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم کر کھا ہے اور وہ علاقے میں حالات معمول پر لانے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ تاہم مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی بیانیے کو عالمی برادری ماننے کیلئے ہرگز تیار نہیں اور وہ جموںوکشمیر کو مسلسل ایک متنازعہ خطے مانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار اداکرے ۔مظاہرے کے دوران ''کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کیلئے یومِ سیاہ، آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور گو انڈیا گو بیک'' کے نعرے لگائے گئے۔