
بھارت میں یوم آزادی کے موقع پر بھی مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا
گجرات میں مسلمان لڑکیوں کی ’’دہشت گرد‘‘کے طور پر پریڈ، بہار میں نفرت انگیز پوسٹر
پیر 18 اگست 2025 16:51
(جاری ہے)
سماجی کارکنوں نے کہاکہ یہ بھارت کی سب سے بڑی اقلیت کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔سماجی کارکن شاہد خان نے کہاکہ یہ تعلیم نہیں بلکہ برین واشنگ ہے۔
بچوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اور وہ بھی یوم آزادی پر۔انسانی حقوق کے گروپوں نے اساتذہ اور پرنسپل سے جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے اس طرح کے نفرت انگیز عمل کی اجازت دی۔ انہوں نے خبردارکیا کہ کلاس رومز کو تعصب کی افزائش کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں اسی طرح کے ایک واقعے میں یوم آزادی کے موقع پرپوسٹر لگائے گئے جن میں مسلمانوں اور سکھوں کو کھلے عام بھارت چھوڑنے کے لئے کہاگیا۔ بینرز پر زہریلے نعرے تحریر کئے گئے تھے جن میں دونوں اقلیتوں کو دہشت گردقرار دیا گیا ، اذان ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور عید کے موقع پر گائے ذبح کرنے پر مسلمانوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ سابق رکن اسمبلی رشی مشرا نے کہاکہ انتخابات سے پہلے فرقہ پرست طاقتیں لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے نفرت کے بیج بو رہی ہیں۔ یہ حب الوطنی نہیں بلکہ بھارت کی روح کے خلاف جرم ہے۔سیکڑوں میل کے فاصلے پر لیکن ایک ہی دن رونما ہونے والے دونوں مختلف واقعات نے اقلیتوں میں اس خوف کو تقویت دی ہے کہ بھارت کے حکمران اور اس کے نظریاتی حامی اسکولوں، گلیوں اور عوامی مقامات کو اقلیتوں کے خلاف ہندوتوا کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔گجرات سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حقوق کی کارکن زاہدہ شیخ نے کہاکہ آزادی بے معنی ہے اگر اس کا استعمال ہم سے وقار چھیننے کے لیے کیا جائے۔ دربھنگہ میں امام بارک حسن انصاری نے اعلان کیاکہ ہم تقسیم نہیں ہوں گے، ہندو، مسلمان اور سکھ ایسی نفرت کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.