میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کا کیماڑی ڈسٹرکٹ میں دفترکا باقاعدہ افتتاح

پیر 18 اگست 2025 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کیماڑی ڈسٹرکٹ میں دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ جہاں عوام کی بڑی تعداد نے رابطہ اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ویژن کا خیر مقدم کرتے ہوئے شمولیت اختیا رلی ہے یہ سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی نے فاروق ملک، ریحان خان، سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار،مقصود قریشی کے ہمراہ کمیار آفس کا دورہ کیا عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی یہ تحریک ملک کے استحکام، نوجوانوں، خواتین اور ہر باصلاحیت فرد کو اسکا مقام دلانے کی تحریک ہے۔

ہم ریاست کو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان سے مایوسی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہماری کے پی کے کی ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے ہم تمام متراثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

جس طرح فیلڈ مارشل نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے نام کی۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں بھی ایک ایک دن کی تنخواہیں اپنے ان بھائیوں کے نام کریں جو سڑک پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے فنڈز کراچی پر لگائے جائیں۔ کراچی ترقی کا ایندھن ہیں جو ترقی روکے گا اسکی وطن پرستی مشکوک ہوگی۔ ایک قوم بنیں اور پورے ملک کو عظیم مملکت بنائیں۔ فاروق ملک، ریحان خان، سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار،مقصود قریشی نے کہا کہ ایم پی پی کے اسلام آباد میں بھی دفتر کا افتتاح ہوچکا ہے۔ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں دفاتر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ پورے پاکستان میں مکمل کام کرنے کے بعد سربراہ میری پہچان پاکستان کووطن پاپسی کی دعوت دیں گے اور شاندار ویلکم کریں گے۔