ؑمطالبات پرعمل درآمد نہ ہواتو6ماہ بعدپھرحق دولانگ مارچ کریں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

پیر 18 اگست 2025 20:50

ئ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ قانونی تجارت کیلئے بارڈرزکھلوانے،جبری گمشدگی،لاپتہ افرادکی بازیابی،سیکورٹی فورسز رویہ ٹھیک کرنے،سی پیک ثمرات حاصل کرنے،ٹرالرمافیازسے نجات سمیت معاہدے میں شامل دیگرمطالبات منوانے کیلئے جماعت اسلامی کاحق دوتحریک جاری رہے گاگوادرکے عوام سے کیے گیے وعدے پورے کروائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پنجگور اورگوادرمیں تقاریب سے خطاب وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ امرائے اضلاع وذمہ داران کمیٹیاں بناکرعوام کے مسائل کے حل اورانہیں جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے جدوجہد کریں دیانتداری ایمانداری سے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اسمبلی کے اندرواباہرجمہوری مزاہمت کے سے عوام کے مسائل اجاگراورحل کی کوشش کرتے رہیں گے ہم نی8قومی اجتماعی مطالبات لاپتہ افراد،چیک پوسٹیں بندکرنے ساحل روزگارمعدنیات کی حفاظت وسیکورٹی فورسزکے غلط رویہ کے حوالے سے لیکراسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کیاحکومت سے مزاکرات کے بعد8نکات پر بات کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیااب حکومت کو6ماہ کا وقت دیاہے امیدہے مطالبات مان لیے جائیں گے اگرہمارے مطالبات پرعمل درآمد نہ ہواتو6ماہ بعدپھرحق دولانگ مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے مسائل کے حل8نکات منوانے کیلئے صوبائی حکومت کوہماراساتھ دیں ہم اہلیان بلوچستان کی وکالت کررہے ہیں۔بلوچستان کی پارٹیاں ایک دوسرے پرالزامات، تہمتیں لگانے کے بجائے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچز کے مقابلے کریں۔ہمارے لانگ مارچ کوناکام کہنے والے کامیاب لانگ مارچ کریں۔کرپشن کمیشن ودیگرمافیازکے خلاف بھی لانگ مارچ کریں گے۔

دیانتداری سیکام کی ضرورت ہے کرپشن کی وجہ سے ہمارے وسائل ضائع ہورہے ہیں۔سیکورٹی فورسزکادیگردھندوں میں بری طرح ملوث ہونے کی وجہ سے حالات روزبروزخراب ہورہے ہیں سیکورٹی ادارے سیکورٹی پرتوجہ دیں۔ سیاستدانوں کیساتھ سیکورٹی والوں پربھی نظررکھنے کی ضرورت ہے۔چمن سے گوادرتک بارڈرکھلنے ودیگرمطالبات میں صوبائی حکومت کوہماراوکیل بنناچاہیے۔

ہمارے دکھ درد لاپتہ افراد بارڈرساحل معدنیات کی حفاظت جیسے مسائل ہم نے پیش کیے ہماری صوبائی حکومت کواس کیس میں ہماری وکالت کرکے عوام میں سرخروہوناچاہی۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزیدکہا کہ بلوچستان میں کچھ لوگ انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انتشار کے بجائے اتحادواخلاص کی ضرورت ہے ہم قوم پرست نہیں خداپرست ہیں۔ہرظالم وقاتل کے خلاف کھل کربات کریں گے جدوجہد کریں گے ہماری پالیسی اپنی ٹیم سے مشارت والی ہماری اپنی پالیسی ہیں۔ہمیں چیک پوسٹ ایف سی نہیں تعلیم روزگارامن ترقی چاہیے۔وفاقی حکومت سی8نکات پر بات کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہیں اور حکومت کو6ماہ کاوقت دیاہے اگرہمارے مطالبات پرعمل درآمد نہ ہواتو6ماہ پھرلانگ مارچ کریں گی