تمام ٹائونز کام کی رفتار تیزکریں،کراچی کی حالت زار درست کرنے کے لئے میئر کراچی جنگی بنیادوں پر کام کریں،میری پہچان پاکستان

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں، وطن پرستی کا جزبہ ہو تو ہر ملک دشمن قوت کو شکست دے سکتے ہیں، مرکزی کمیٹی ایم پی پی

منگل 19 اگست 2025 16:18

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی خواہش اور خیالات ہیں کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے گڈگورننس کی ضرورت ہے۔ حکومت کی بیڈ گورننس سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ عوام ڈاکٹر عشرت العباد خان کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات کراچی کے مختلف علاقوں میں دورے کے موقع پر کہی۔

لانڈھی۔ کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، اسکیم تینتیس، نیو کراچی، ناظم آباد میں دورے کے دوران فاروق ملک، سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار، آسف قدوس، سلیم سہروردی، سہیل، مقصود قریشی بھی موجود تھے۔ رابطہ مہم کادائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن پرستی کا جزبہ ہو تو ہر ملک دشمن قوت کو شکست دے سکتے ہیں۔

مرکزی کمیٹی نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں پورے ملک میں بیانیہ اور پروگرام منعقد کرکے قوم میں پاکستانی ہونے پر فخر کرنے اور افواج پاکستان کے فتح بنیان المرصوص دے کر اعتماد ملکی وقار میں اضافہ کیا ہے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ ہماری تحریک ملک کو معاشی مضبوطی، خواتین، نوجوانوں، بچوں اور طلبہ وطالبات میں امید کی کرن انکو انکا جائز مقام دلانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

ہمیں کامیابی ملی ہے۔ ہر شہر میں میری پہچان پاکستان کی آواز گونج رہی ہے۔ نہال صدیقی نے کہا کہ پر ٹان میں ورکنگ کمیٹیوں کی کارکردگی چیک کی جائے گی۔ تاکہ ہم ٹانز کی سطح پر اپنا پاور شو کریں۔ تمام ٹانز میں کارکردگی بہتر ہے اور اب عوام کی نگاہیں ہم پر ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان ناگزیر ہو چکے ہیں یہ ہم نہیں عوام بھی کہ رہی ہے۔ ہم کسی مقابلے کی جنگ میں نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا انجن ہیں۔ کراچی معاشی حب ہے یہاں اصلاحات اور گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔