غیرمعمولی انسانی اورکاروباری خدمات پر ملک خدا بخش کیلئے ایف پی سی سی آئی ایوارڈ

سابق انٹرنیشنل ڈائریکٹرلائنز کلب نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایوارڈ اور میڈل وصول کیا

منگل 19 اگست 2025 18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے سابق انٹرنیشنل ڈائریکٹرلائنز کلب انٹرنیشنل اور چیئرمین ملک گروپ آف کمپنیز ملک خدا بخش کوان کی پاکستان اور عالمی سطح پر انجام دی گئی غیر معمولی انسانی خدمات، جو لائنز کلب کے بینر تلے سر انجام دی گئیں، اور کاروباری کامیابیوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل پریذیڈنشل ایوارڈ میڈل پیش کیا۔

ملک خدا بخش کو گورنر سندھ نے یہ اعزازگورنر ہاؤس سندھ، کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی بارہویں ایچیومنٹ ایوارڈز تقریب میں دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سرپرست اعلیٰ یو بی جی اور سابق سینئر وزیر پنجاب ایس ایم تنویر ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،ریجنل چیئرمین عبدالمہمین خان ،نائب صدور امان پراچہ،آصف سخی اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجودتھیں۔

ملک خدا بخش نے انٹرنیشنل پریذیڈنشل ایوارڈ میڈل وصول کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ اورمیڈل میرے لئے اعزاز اور باعث فخر ہے کیونکہ انسانی خدمت اور مختلف تجارتی شعبوں بالخصوص انرجی سیکٹر میں کی گئی خدمات پر ایف پی سی سی آئی نے مجھے اس ایوارڈ سے نوازا،جس پر میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔