
سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس ، 300 ارب روپے ٹیکس وصولی کے لئے کے پی کے میں پنجاب رینجرز تعیناتی کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر چیئرمین ایف بی آر طلب ،3 بلز اتفاق رائے سے منظور
منگل 19 اگست 2025 22:05
(جاری ہے)
سنیٹر سرمد علی نے ف پرونشنل موٹر وہیکل اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کمیٹی کے روبرو رکھا ۔
چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سے اس بل پر رائے مانگی ۔ تمام نمائندوں نے اس بل کی حمایت کی جس کے بعد یہ بل کمیٹی نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ اجلاس کے دوران حکومتی بل کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا ۔ سی ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کو مکمل کرنے کے لئے یہ قانون معاون ثابت ہوگا۔ حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین نے اس بل کی حمایت کی جس کے بعد یہ بل بھی اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ کمیٹی میں فیڈرل پراسکیویشن سروس ترمیمی بل 2025 پر بھی غور کیا گیا جس کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ اجلاس میں سینیٹر محمد اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کے معاملے پر غور کیا گیا ۔ بلوچستان پولیس اور سندھ پولیس نے اب تک کی تفتیش کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں ۔ سینیٹر اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور بھتیجے کے قبل کے بعد میری جان کو بھی خطرہ ہے ،مجھے سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی، اسلا م آباد پولیس بھی سکیورٹی فراہم نہیں کرہی حالانکہ کچھ دن قبل دو گاڑیاں میرا تعلق کر رہی تھیں ، جن لوگوں نے میرے بھائی کو قتل کیا اب چونکہ اس کیس کی پیروی میں کر رہا ہوں تو ان کا اگلا ہدف بھی میں ہی ہوں ۔ کمیٹی کے دیگر اراکین نے ااسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قاتلوں کی گرفتاری اوراسلم ابڑو کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی تائید کی ۔ سندھ پولیس کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس کیس کی تفتیش ہماری ذمہ دار ی ہے ، ہمیں ایک ماہ کی مہلت دی جائے ،ٹھوس پیش رفت کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ پولیس ایک مہینے کی بجائے 40 دن لے لے لیکن ٹھوس پیش رفت کے ساتھ یہاں آئے ۔ کمیٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری فوڈ سیفٹی ترمیمی بل 2025 آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ۔ اجلاس میں سابق سینیٹر حمد اللہ کو بلٹ پروف سکیورٹی فراہمی کے نکتہ پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال احمد چوہدری کی سفارش پر معاملہ بلوچستان حکومت کو بھجوادیا گیا ۔اجلاس میں کے پی کے میں ٹیکس وصولی کے دوران ان لینڈ ریونیو افسران کے تحفظ پر لئے پنجاب رینجرز کی تعینات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر نے 300 ارب کے ٹیکس وصولی کے لئے پنجاب رینجرز کی خدمات حاصل کیں ہیں کل اگر یہ ہدف حاصل نہیں ہوتا تو اس کی کی ذمہ داری پنجاب رینجرز پر ڈال دی جائے گی اس معاملے پر وزارت داخلہ غور کرے ۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال احمد چوہدری نے کہا کہ چیئر مین ایف بی آر کی ریکوزیشن پر کے پی کے میں پنجاب رینجرز تعینا کی گئی ہے ۔ اس کی وجوہات چیئرمین ایف بی آر سے ہی پوچھیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے اس معاملے کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.