سرینگر،قابض کام نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

منگل 19 اگست 2025 21:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت اسلام آباداور بارہمولہ اضلاع میں مزید دوکشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ کے حکم پر ضلع بارہمولہ میں 3کنال اور 18مرلے کے باغات کی زمین ضبط کرلی جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے ۔

(جاری ہے)

یہ زمین آصف مقبول ڈار ولد محمد مقبول ڈار کی ملکیت ہے جس کا تعلق بنڈی پائین بارہمولہ سے ہے اور اس وقت ایچ آئی جی کالونی بمنہ، سرینگر میں رہائش پذیر ہے۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے بجبہاڑہ کے علاقے گُری میں بھی عادل حسین ٹھوکر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔اس پالیسی کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا اورعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔