ھ*پیکا ایکٹ کے تحت جمہوری اور آئینی آوازوں کو دبایا جارہا ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

منگل 19 اگست 2025 22:50

kاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت جمہوری اور آئینی آوازوں کو دبایا جارہا ہے، سیاسی جماعتیں اور وکلا پیکا ایکٹ کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پراپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا نیشنل پریس کلب پہنچنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری جنرل نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک نے استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان میں ہرقسم کے سیاسی و جمہوری عمل پر پابندی ہے، پیکا ایکٹ آزاد صحافت پر اعلانیہ قدغن لگانے کا قانون ہے، سیاسی جماعتیں ایکٹ کے خاتمہ کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں وکلا پیکا ایکٹ کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری جنرل نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک، سابق جنرل سیکرٹری بلال ڈارنے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو نیشنل پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ہماری جدوجہد کے ساتھی ہیں، نیشنل پریس کلب ان کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے بلوچستان میں کتاب دوست تحریک کا آغاز کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ تعلیم ہی سے بلوچستان کی تقدیر بدل سکتی ہی