سیاحت قومی ترقی کے لیے کلیدی محرک ہے،سردار یاسر الیاس خان

بدھ 20 اگست 2025 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹربرائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت اور دور اندیش ساکھ پیش کرنے کی ضرورت ہے،سیاحت قومی ترقی کے لیے ایک کلیدی محرک ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق یاسر الیاس نےپاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی ایک مثبت اور دور اندیش ساکھ پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور سیاحت کو قومی ترقی کے لیے ایک کلیدی محرک قرار دیا۔انہوں نے سیاحت کے شعبے میں دریپش چیلنجز اور مواقع کے حوالے سے ہونے والی گفتگو اور مختلف آراء میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیااور انڈسٹری کے ماہرین کی بصیرت افروز آراء کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ یاسر الیاس نے گورنر پنجاب کے ہمراہ پاکستان کی ہوٹلنگ اور سیاحت کی صنعتوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔