یونین کونسل ہل سرنگ بانڈی سے سیاسی وکاروباری رہنماسردارطیب عباسی کی ساتھیوں سمیت مسلم کانفرس میں شمولیت

بدھ 20 اگست 2025 17:28

مظفرآباد/دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)آل جموںوکشمیرمسلم کانفرنس کے صدروسابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارعتیق احمدخان سے مجاہداول ہائوس پریونین کونسل ہل سرنگ بانڈی سے سیاسی وکاروباری رہنماسردارطیب عباسی اپنی ساتھیوں سمیت مسلم کانفرس میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پرتہذیب عباسی،ٹھیکیدارشاہدعباسی بھی موجودتھے۔

صدر مسلم کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی سیاست کا قومی دھارا ہے یہاں سیاسی کارکنوں کو عزت اور جائز مقام دیا جاتا ہے۔سردارطیب عباسی نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کر کے دوراندیشی کا مظاہرہ کیا۔مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیا جائے گا مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی حق خودارادیت اور تعمیر وترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنسی تاریخی حیثیت کی حامل جماعت ہے اس جماعت کو مضبوط کرنے کا مطلب ریاستی تشخص اور تحریک آزادی کو مضبوط کرنا ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسلم کانفرنس کے کارکن پورے اعتماد کے ساتھ جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔ہم مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انہیں جماعت میں جائز مقام دیا جائے گا۔

مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا سفر پھر سے شروع ہو چکا ہے کارکنان ایثاراخلاص استقامت کا جذبہ قائم رکھیں آنے والا وقت مسلم کانفرنس کی مضبوطی کاوقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس حال،ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے۔ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ مسلم کانفرنس پر پہلے بھی مشکل دور آتا رہا مگر کارکنوں نے ہر مشکل کا جوان مردی سے مقابلہ کیا۔

مسلم کانفرنس جماعت کے نظریاتی اور فعال کارکنان کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتی۔مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی اور ان کے وقار کو مجرو ح نہیں ہونے دیا۔ مسلم کانفرنس گراس روٹ لیول سے دوبارہ منظم ہو کر مضبوط جماعت بنتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی نظریں ا س وقت مسلم کانفرنس پر لگی ہوئی ہیں۔ مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے اپنی وابستگی پاکستان کے ساتھ کی تھی۔

مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے جو لازوال کردار ادا کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ آج مقبوضہ کشمیر کی عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں قربانیاں رنگ لائیں گی اور جلد مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ظلم وبربریت سے چھٹکارہ حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے۔اس موقع پرنئے شامل ہونے والے سردار طیب عباسی نے کہاکہ میں مسلم کانفرنس میںغیرمشروط طورپرشمولیت کااعلان کرتاہوںاورمیں سردارعتیق احمدخان کی قیادت پراعتمادکرتاہوں ،مسلم کانفرس نے ہمیشہ اپنے کارکنوںکوعزت نفس سے نوازاہے۔