آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے انتخابات آج ہوں گے

بدھ 20 اگست 2025 21:10

vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے انتخابات آج ڈپٹی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ہوں گے ۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی جس میں ضلع کوئٹہ کے 55 یونٹوں کے 658 ووٹرز اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔ انتخابات میں ایپکا قلم پینل اور اسٹار پینل حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپکا قلم پینل کے صدر کے امیدوار رحمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذاتی اور گروہی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی مفاد کو مد نظر رکھ کر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کے حقوق کے حصول اور ملازمت میں حائل رکاوٹوں، تنخواہوں میں اضافے ، اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئینی اور جمہوری انداز میں جدوجہد کو جاری رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تمام اراکین ، ورکر اور ملازمین نے ہمیشہ ایپکا قلم پینل کی حمایت کو جاری رکھا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے سینکڑوں ساتھی آج ہونے والے ضلع کوئٹہ کے انتخابات میں ایپکا قلم پینل کے امیدواروں صدر رحمت اللہ زہری، جنرل سیکرٹری حمد اللہ خان خلجی، سینئر نائب صدر ندیم احمد ترین، سینئر نائب صدر دوئم پرویز بنگلزئی، ارباب عبدالخالق کاسی، عمران سارنگزئی ، غلام نبی محمد حسنی، فنانس سیکرٹری غلام سرور مینگل، طارق سرپرہ، ہیبت خان ناصر، عبدالغنی رئیسانی، پریس سیکرٹری عبدالقادر رئیسانی ، چیئرمین محمد نور سرپرہ، وائس چیئرمین نجی اللہ داوی ، وومن سیکرٹری سعدیہ بلوچ اور سردار فیض اللہ جمالدینی سمیت دیگرعہدیداران شامل ہیں انہیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے تاکہ ایپکا قلم پینل کوئٹہ کی تمام آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ساتھیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے معاملات بہتر بنائیں گی