زرعی یونیورسٹی پشاور میں بی ایس پروگرام میں داخلے کے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 4 ستمبر تک توسیع

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) آزاد کشمیر نامزدگی بورڈ نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں بی ایس پروگرام میں داخلے کے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 4 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نامزدگی بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور میں مختلف شعبہ جات میں آزادکشمیر کے رہائشیوں کےلئے 65 نشستیں مختص کی ہے۔ان نشستوں پر داخلے کے لیے آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان اہل ہوں گے۔