
کراچی،کرنٹ لگنے سے 2بھائیوں کی موت کا مقدمہ سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف درج
لیسکو اہلکاروں نے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے لائن مینوں کے قتل کے مقدمات چیف ایگزیکٹو اور اعلی افسران کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا
میاں محمد ندیم
جمعرات 21 اگست 2025
15:03

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی پولیس نے ناتھا خان گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی موت پر ان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلی افسران کو نامزد کیا گیاہے، مقدمے میں غفلت و لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں. یاد رہے کہ پیر کو ناتھا خان گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ سلطان اور 20 سالہ سراج جاں بحق ہوگئے تھے، دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی تھی دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اہلکاروں نے بھی خفاظتی آلات اور سازوسامان کی عدم دستیابی سے برسات کے سیزن میں5اہلکاروں کی کرنٹ لگ ہلاکتوں پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو اور متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے. لیسکو ملازمین کی تنظیم کے ذرائع نے کہاکہ لائن مین اور دیگر عملہ ربرکے جوتے‘حفاظتی بیلٹ سمیت سارا سامان خود مارکیٹ سے خریدتے ہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے کئی کئی سال بعد جو چند چیزیں مہیا کی جاتی ہیں وہ انتہائی ناقص کوالٹی کی ہوتی ہیں. انہوں نے بتایا کہ افسوسناک امر ہے کہ مرنے والے اہلکاروں کے خلاف شوکاز اور محکمانہ کاروائی کے نوٹس جاری کیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لواحقین کو امدادی رقوم کے اجراءمیں تاخیرہوتی ہے ‘انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے دور کے قوانین کی وجہ سے کسی علاقے کا ٹرانسفارمرخراب ہونے کی صورت میں ملازمین کو موردالزام ٹہرایا جاتا ہے اور ملازمین ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے صارفین سے چندہ جمع کرنے کی درخواست کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے سامان مہیا نہ کیئے جانے کی وجہ سے معمولی آندھی‘بارش یا طوفان سے فیڈرٹرپ کرجاتے ہیں کیونکہ سپلائی لائنوں کی مروجہ طریقہ کار کے مطابق مرمت ممکن نہیں ہے ‘ملازمین کا کہنا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں زیادہ ترسب ڈویژنوں میں ایک شفٹ میں صرف ایک لائن مین دستیاب ہوتا ہے جبکہ سیڑھی کے ساتھ موجود گاڑی فیلڈسٹاف کی بجائے افسران کے ذاتی استعمال میں رہتی ہے ‘انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے2015سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائدکررکھی ہے لہذا دس سالوں سے لیسکو کے فیلڈ سٹاف کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے کیونکہ شیڈول کے مطابق ہر سال اہلکار مدت ملازم پوری کرکے ریٹائرڈہورہے ہیں مگران کی جگہ نیا سٹاف بھرتی نہ کیئے جانے کی وجہ سے لیسکو میں افرادی قوت کی کمی کا بحران شدید ہوگیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کیلئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کروانا مشکل نظر آرہا ہے
-
لڑائی مک گئی اے
-
پاکستان میں دہشتگردوں کی واپسی اور سکیورٹی نظام کو کمزور کرنے کا اصل ذمہ دار عمران خان ہے
-
جب بھی ملک ترقی کرتا ہے کوئی نہ کوئی گروہ انتشارپھیلانے کی کوشش کرتا ہے
-
عازمینِ حجاج 27 اکتوبر تک حج درخواست میں کوائف کی درستگی متعلقہ بینک برانچ سے کروا لیں،وزارت مذہبی امور
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیر کو سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی منتخب کرلیا جائےگا
-
ضیاءالدین یونیورسٹی کی جانب سے ''میڈ ان کراچی - میڈیکل ڈیوائسز'' کے موضوع پر سیمینار،وفاقی وزیرسید مصطفیٰ کمال کا پاکستان کے میڈیکل ڈیوائس سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت پرزور
-
جام کمال خان عالیانی فٹبال ٹورنامنٹ کا نوابزادہ جام محمد کمال خان نے بال کو کک لگا کر باقاعدہ افتتاح کردیا
-
حکومت نے مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پورے بلوچستان کو جام کرنے پر مجبورہوجائیں گے ، تحریک لبیک پاکستان
-
امریکی صدر کا یکم نومبر سے چین پراضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو باقی ماندہ اہداف پر بھی عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی
-
خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.