پاک چین وزراء خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور، سی پیک 2.0، تجارتی و اقتصادی تعلقات، کثیرالجہتی تعاون، عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اگست 2025 18:05

پاک چین وزراء خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور، سی پیک 2.0، تجارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان کینائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ڑی کے درمیان وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور اسلام آباد منعقد ہوا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ڈائیلاگ کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سی پیک 2.0، تجارتی و اقتصادی تعلقات، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط شامل تھے۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کی پائیدار اور اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین قریبی رابطے اور مشاورت کو نہ صرف دو طرفہ سطح پر بلکہ کثیرالجہتی فورمز پر بھی جاری رکھیں گے۔