چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات،روزگار کے مواقوں کی فراہمی سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اگست 2025 18:05

چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات،روزگار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے جمعرات کو یہاں ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور پولینڈ میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقوں کی فراہمی سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ٹیکسٹائل ، چمڑے، سپورٹس سے متعلقن 450 ملین ڈالر کی مصنوعات پولینڈ کو برآمدکیں۔پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پولینڈ میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع موجود ہیں، غیر قانونی امیگریشنن روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوںن پر دستخط کیے جائیں گے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک سال میں 7 لاکھ 42 ہزار پاکستانی روزگارکیلئے بیرون ممالک گئے،پاکستان ورک فورس ایکسپورٹ کرنے میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے سخت اقدمات کیے ہیں،کوریا اور جاپان کے ساتھ پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔ملاقات میں پاکستانیوں کو پولینڈ میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔