فیصل آباد کے 3حلقوں میں ضمنی الیکشن ، (ن) لیگ نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 21 اگست 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96، این اے 104اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں ۔ ترجمان (ن) لیگ کے مطابق تینوں حلقوں کے لئے ٹکٹوں کے خواہشمند پارٹی مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں درخواستیں جمع کروائیں۔