آصف زرداری ،بلاول بھٹوکی قیادت میں پارٹی متحد اور مستحکم ہے‘رانا جمیل منج

پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں

جمعہ 22 اگست 2025 14:47

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں پارٹی متحد اور مستحکم ہے،پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پارٹی کارکن اور جیالے اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کارکنوں کو متحرک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

پیپلز پارٹی غریبوں اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔رانا جمیل منج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے،پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،آئندہ وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا اوربلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے آواز بلند کی ہے ۔ حکومت کو عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص صوبہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔