Live Updates

سیلاب اور بارشوں کے باعث عوام کا برا حال ہو چکا ہے،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 22 اگست 2025 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)حکومت کے پاس تمام وسائل ہونے کے باوجود بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاک افواج عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے۔خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پاک آرمی فلڈ ریلیف آپریشن سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نہیں کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکار بھی ملک بھر میں جہاں جہاں سیلاب اور بارش کے متاثرین ہیں وہاں عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔ضلع بونیر،سوات، شانگلہ اور صوابی میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مزید تیزی لانی ہوگی۔

(جاری ہے)

سیلاب اور بارشوں کے باعث عوام کا برا حال ہو چکا ہے۔

کے پی کے میں سیلاب اور بارش سے متاثرین کی زندگی معمول پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔پاک افواج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین سیلاب اور بارش کو راشن اور دیگر ضروری چیزیں پہنچائی جا رہی ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر بھی پہنچایا جا رہا ہے۔اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا۔

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی بارشوں کی وجہ سے بہت نقصانات ہوئے ہیں۔شہر کی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔سڑکیں تعمیر کرنے والوں نے عوام کے ٹیکسز کے پیسے کو صرف ضائع کیا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے کاغذ کی سڑکیں بنا دی گئی تھی۔سندھ حکومت کے پاس کوئی متبادل ذریعہ نہیں ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی صحیح طریقے سے ہو برساتی نالے اور سیوریج کا نظام مکمل طور پر یہاں تباہ ہو چکا ہے۔

نالے پہلے ہی اوور فلو تھے کیونکہ آگے نکاسی نہیں ہو رہی تھی بارش کے بعد تو جیسے تباہی مچ گئی شہر میں ہر طرف سیوریج اور بارش کے پانی نے شہریوں کو پریشان کیا۔اتنے بڑے بڑے بجٹ ترقیاتی منصوبوں کے رکھے جاتے ہیں۔کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ ایمانداری سے تیار نہیں کیا جاتا ناقص مٹیریل کی وجہ سے کچھ ہی دنوں میں وہ تباہ ہو جاتا ہے۔بارش اور سیوریج کے پانی نے مارکیٹوں میں بھی داخل ہونے کے بعد کاروباری حضرات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سندھ حکومت کو فوری طور پر کاروباری حضرات اور عوام کے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔متعلقہ محکمے نے بہت پہلے تمام چیزوں کی حکومت کو آگاہی فراہم کی تھی مگر حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس وجہ سے تمام مشکلات عوام کو ہی برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات