مسلم لیگ(ن) کا منشور ہمیشہ عوامی خدمت ہے اور تعمیر وترقی وخوشحالی رہاہے،بیگم شاہدہ قدیر

ہفتہ 23 اگست 2025 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے جاری اپنے بیان میںکہاہے کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل و بحرانوں سے چھٹکارادلانے کی کوششوں میں مصروف حکومت کو کمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ،مفاد پرست عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں حکومت عوامی خدمت کا ایجنڈا پوراکرے مگر ان کی تمام سازشوںکوناکام بنایاجائے گا ،وفاقی اور پنجاب حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائے گی اوران انشاء اللہ پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ اب نفرت اور انتشار کو بڑھاوا دینے کی سیاست نہیں چلے گی پاکستانی قوم نے منفی سوچ رکھنے والوں کے مذموم بیانیہ مستردکردیاہے،قائد نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف قائد کے ویژن کی تکمیل کے تحت حکومت عوامی خدمت کاسفر آگے بڑھا رہی ہے اور درپیش مسائل کا تیزی سے حل یقینی بنایاجا رہاہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا منشور ہمیشہ عوامی خدمت ہے اور تعمیر وترقی وخوشحالی رہاہے، آج جس طرح اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کی دہلیز پر پہنچائے جا رہے ہیں یہ مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی اور خدمت کے جذبے کا عملی ثبوت ہے اور یہ سفر انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے جو ملک کو آگ لگاناچاہتاہے،گوریلا جنگ والے کیاسیاسی جماعت ہیں جو پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں،ایسی جماعت کو پاکستان کا امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔