۹جاگیر داروں اور سول و ملٹری بیوروکریسی نے اقتدار پر قبضہ کرکے عوام کی آزادی کو سلب کرلیا ہی:ڈاکٹر اسامہ رضی

[عوام سے حق حکمرانی چھیننے والے ڈھٹائی سے کہتے ہیں وہی ٹھیک ہے جو ہم کرتے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی کا تربیت گاہ سے خطاب

ہفتہ 23 اگست 2025 22:50

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ طالع آزماؤں نے ملک میں آج تک عوام کو حق حکمرانی دیا اور نہ جمہوری نظام کوچلنے دیا۔فیلڈ مارشل ایوب خان سے شروع ہونے والا کھیل آج تک جاری ہے۔جاگیر داروں اور سول و ملٹری بیوروکریسی نے اقتدار پر قبضہ کرکے عوام کی آزادی کو سلب کرلیا ہے۔

نظریہ پاکستان کی زد سب سے زیادہ جاگیر داروں اور اسٹیبلشمنٹ پر پڑتی تھی اس لئے انہوں نے آج تک اسے تسلیم ہی نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حلقہ لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور ناظم شعبہ تربیت حافظ سیف الرحمن بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ اقتدار پر قابض قوتوں نے ملک توڑ دیامگر جمہوری نظام کو قبول نہیں کیا۔

(جاری ہے)

عوام کو جمہوری آزادی حاصل نہیں،عوام کی رائے پرشب خون مار کر ان سے حق حکمرانی چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒ نے متنبہ کیا تھا کہ جرنیلوں کو ملک کے فیصلے کرنے کا حق نہیں،یہ سویلینزکا حق ہے کہ وہ پالیسیاں بنائیں اور ملک و قوم کے مسائل حل کریں۔فوج کو سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی خود مختاری کے تحفظ کا فرض نبھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کوداخلی اور خارجہ امور سے کوئی غرض نہیں،وہ چار دن اقتدار کے مزے لینے آئے ہیں اور جب تک اسٹیبلشمنٹ ان کٹھ پتلیوں کو نچانا چاہے گی یہ ناچتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ہائی برڈ نظام کے حق میں دلیلیں دیتے ہیں یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ جمہوری نظام کے بجائے ڈکٹیٹر شپ کے حامی ہیں۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور آئین کا تقاضا ہے کہ ملک پر مسلط فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کو تیز کیاجائے۔عوام کو اپنا چھینا گیا حق حکمرانی دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ایک عظیم انقلابی تحریک کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت جماعت اسلامی جیسی منظم تنظیم ہی پوری کرسکتی ہے۔بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کو زندہ کرنے کیلئے جبر کی حکمرانی کے خلاف اٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انسانیت کی رہنمائی صرف اسلام کرسکتا ہے اسی طرح انسانیت کے مسائل کا حل بھی صرف اسلامی نظام کے اندر ہی