چارلس گڈمن نے امریکی قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

ماضی میں گڈمن کی دیگر تقرریاں لیٹویا، جارجیا، پاکستان اور ارجنٹائن میں رہی ہیں

جمعرات 28 اگست 2025 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) چارلس گڈمن نے باضابطہ طور پر کراچی میں واقع امریکی قونصل خانہ کے قونصل جنرل کے فرائض سنبھال لیے ہیں، جو امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی عکاس ہے۔ گڈمن امریکی خارجہ امور کے ایک سینئر کیریئر سفارتکار ہیں اوراس نئی ذمہ داری کے بخوبی نبھانے کیلء یوسیع سفارتی وانتظامی تجربہ ساتھ لائے ہیں۔

۔ حال ہی میں وہ نیوزی لینڈ میں امریکی مشن کے انتظامی مشیر (مینجمنٹ کانسلر)کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے کوسوو کے پریسٹینا میں انتظامی مشیراور قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کے شاندار کیریئر میں سیکریٹری کے ایگزیکٹو آفس میں جنرل سروسز ٹیم کی قیادت اور لیما، پیرو میں نشہ آور اشیا اور قانون نافذ کرنے والے امور سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دینا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں گڈمن کی دیگر تقرریاں لیٹویا، جارجیا، پاکستان اور ارجنٹائن میں رہی ہیں، جو ان کے عالمی تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے ۶ میں امریکی وزرت خارجہ میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے نجی شعبے میں بیس سال گزارے، جہاں وہ مالیاتی خدمات، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائدانہ عہدوں پر فائز رہے۔ انھیں ڈیوک یونیورسٹی سے ایم بی اے اور انفارمیشن سسٹمز میں بی۔

ایس کی ڈگری حاصل ہے۔ چارلس گڈمن ہسپانوی زبان پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور مختلف اوقات میں لتھویائی اور فرانسیسی زبانوں میں بھی مہارت حاصل کرچکے ہیں۔ ان کا متنوع پس منظر اور قائدانہ تجربہ انہیں امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو خصوصا اقتصادی نمو، تجارتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کے قابل بنانے کے ساتھ خصوصی طور پر سندھ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم ثابت ہونگے۔

قونصل جنرل کے طور پر اپنے منصب کا آغاز کرتے ہوئے گڈمن نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، تجارتی تعاون کے فروغ اور باہمی خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ ایسی امریکی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جو امریکہ کو محفوظ، محکم اور خوشحال بنانے میں مدد دیں، علاوہ ازیں، پاکستان کے عوام کے ساتھ لوگوں کی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی توجہ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ گڈمن مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان کے ساتھ مثرمشاورت اور کلیدی ملاقات کرنے کے ساتھ پاکستان کی کمال مہمان نوازی اور روایتی لذیذ کھانوں سے محضوض ہونے کے منتظر ہیں