Live Updates

فلڈ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، پولیس،ریسکیو اور دیگر ادارے فیلڈنمیں دن رات متحرک

․ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی او محمدعیسیٰ خاںنکی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا مشترکہ طورپر ریلیف آپریشن جاری

جمعرات 28 اگست 2025 23:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر فلڈ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی او محمدعیسیٰ خاںنکی زیرنگرانی تمام تر اداروںنکے افسران دن رات ٹیم سپرٹ کے تحت لوگوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بناتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔

ریسکیو آپریشن میںنایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشرینہ جونیجو، اسسٹنٹنکمشنر قصور اسفند یار، انچارج ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ایجوکیشن، ہیلتھ، لائیو سٹاک، پولیس، پاک آرمی، رینجرز ودیگر اداروں کا مشترکہ طورپر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں لوگوں کو منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو کھانے پینے سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو لاو?ڈ سپیکراورمساجد میں اعلانا ت کر کے پانی کی آمد سے پہلے مطلع کیا گیا تھا۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میںنمسلسل اضافے کے بعد بلند ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیاگیاہے۔

دریائے ستلج میں پانی کی سطح 2 لاکھ 61ہزار 53 کیوسک تک پہنچ گئی جس میںنمزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ اب تک ریسکیو ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں سے 6ہزار 747افراد کے ہنگامی انخلاء کو مکمل کرلیاگیاہے۔ ریسکیو ٹیموں نے 3206 مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیاہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیی74کشتیاںنودیگر ٹرانسپورٹیشن پوری طرحنمتحرک ہے۔ ڈی سی کا مزید کہناہے کہ بچوں،خواتین اوربزرگوں کے بروقت اوربحفاظت انخلاء کاعمل تیزی سے جاری ہے۔

کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال میں سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے موجود ہیں۔ ڈینگی،ملیریا،ہیضہ اورسکن کے امراض کے لئے ادویات کا بھر پور سٹاک موجود ہے۔ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے چارے اورپانی وغیرہ کا بندوبست بھی یقینی بنایا جارہاہے۔ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرز اورعملہ مویشیوں کی ویکسی نیشن یقینی بنارہے ہیں۔ متاثرین کے لیے رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سیلابی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کو بروقت طبی امداد کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور لائیو اسٹاک کیمپس مکمل فنکشنل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلابی علاقوں میں قائم شدہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تعینات عملہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات