کل تیس اگست کو پونچھ بھر میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی تیاریاں مکمل
جمعرات 28 اگست 2025
22:51
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) کل تیس اگست کو پونچھ بھر میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی تیاریاں مکمل آزاد کشمیر بھر سے بھاری تعداد میں پولیس ہڑتال روکنے طلب کر لی گئی تاجران نے رضا کارانہ شٹر ڈاون ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ایکشن کمیٹی کی اپیل پر انٹری پوائنٹ بند کیے جائیں گے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے چار طلبہ طبیعت بگڑنے شیخ زید ہسپتال منتقل آزاد کشمیر اور یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی اعلان آزادی پسندوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی نہ ہونے پر راولاکوٹ سے شروع احتجاج کشمیر بھر میں پھیل گیا اسیران سے تھانہ میں ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی پولیس کے بجائے غیر ملکی ادارے کی تفتیش پر کڑی تنقیدوڑھ گئی وڑھ گئی سہولت کاری وڑھ گئی سہولت کاروں کے دل پر تگڑا تیر نعرہ کشمیر جیوے کشمیر کے نعروں سے راولاکوٹ گونج اٹھا جیوے کشمیر اور جیوے مقبول کے نعرے لگانے والے بوائز کالج راولاکوٹ میں فرسٹ ائیر کے دو طلبہ عبد الرحمن صغیر اور احمد صغیر پر دہشت گردی ایکٹ کے نفاذ کے بعد کالج سے خارج کر دئیے آزادی پسند کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور معصوم طلبہ اور نوجوانوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنے کے خلاف راولاکوٹ میں مقبول بٹ شہید کی بڑی تصویر اٹھائے بارویں روز بھی سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے پیر جواں سڑکوں پر نکلے شرکا نعرہ کشمیر جیوے کشمیر جس کو کشمیر میں رہنا ہے جیوے مقبول بٹ کہنا ہے وطن ہمارا راج تمہارا نا منظور کے نعرے لگاتے شہر کی معروف شاہراں کا چکر لگا کر جب کچہری چوک پہنچے تو راولاکوٹ کی تاریخ کا بڑا احتجاج بن گیا جس سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ والی بال میچ میں قوم پرستوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور بھارتی ایجنٹ قرار دے کر نعرہ بازی کرنے والے انتشار یوں اور فتنہ پرور عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ آزادی پسندوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج منسوخ کر کے تمام اسیران غیر مشروط رہا ہوئے اب آخری راستہ رہ گیا کہ اس خطہ کو سری نگر بنائیں گے لاشیں گریں خون بہیذ یا امن جنگ میں بدلے زمہ دار ہم نہیں ہوں گے مظاہرین نے اعلان کیا کہ تفریح ایونٹ کے نام پر کسی کو اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے سرکاری وسائل پر اب اسلام آباد کی خوشنودی کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے کشمیر کا پرچم اٹھا کر جیوے کشمیر کے نعرے لگانے والے بچوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرکے جو ظلم کیا گیا اس کا انتقام دنیا دیکھے گی مقررین نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کی طرح والی بال میچ میں مخصوص گروہ کی ایما پر درج ایف آئی آر کی واپسی اور اسیران کی غیر مشروط رہا ئی نہ کی گئی تو تیس اگست سے کشمیر بھر میں احتجاج کے ساتھ بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو یاداشتیں دینے کے ساتھ ہر سخت اقدام اٹھائیں گے کہ تیس اگست کو ضلع پونچھ میں مکمل شٹر ڈاون ہوگا جبکہ کشمیر بھر میں اور بیرونی ممالک میں اس روز مظاہرے کریں گے مقررین نے سٹیڈیم میں لاٹھی چارج اور پولیس تشدد کے خلاف ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
(جاری ہے)
دوسری طرف سٹیڈیم میں والی بال میچ اور میلے کے دوران جیوے کشمیر کے نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کے خلاف درج کیے گئے دو مقدمات منظر عام پر آگئے ہیں۔ دونوں مقدمات میں 23 نوجوانوں کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 200 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف یہ مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ابھی تک 35 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے ایف آئی آروں میں نامزد 6 افراد کو عدالت نے 90 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
دیگر نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔گرفتار دیگر نوجوانوں کے خلاف ابھی کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا ہے، بعض نوجوانوں کو گزشتہ شام رہا کر دیا گیا تھا، ۔ گرفتار نوجوانوں میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔مقدمات میں شامل دفعات غداری، بغاوت، انسداد دہشت گردی، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر جرائم کے خلاف عائد کی جاتی ہیں۔
آزادی پسند تنظیموں کے کارکنان کے ساتھ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی کور کمیٹی نے ایف آئی آریں ختم کرنے، نوجوانوں کو غیر مشروط رہا کرنے اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مقررہ مہلت آج رات بارہ بجے تک نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی۔