نئی دہلی روس سے تیل خرید رہا ہے اور اس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے‘ سینئر قونصلر وائٹ ہائوس

جمعرات 28 اگست 2025 21:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر پیٹر نوارو ک نے بھارت اور یوکرین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے جبکہ نئی دہلی روس سے تیل خرید رہا ہے اور اس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔ بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ امریکی معیشت کو بھارت کی بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے اور اس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روس سے تیل خرید کر بھارت یوکرین جنگ میں مالی طور پر فائدہ پہنچا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے عائد کردہ بھاری ٹیرف کے باعث امریکی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں، فیکٹریاں بند اور آمدنی میں کمی ہو رہی ہے اور ان پالیسیوں کا براہِ راست اثر امریکی ٹیکس دہندگان پر بھی پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے تجارتی اصلاحات کی جانب قدم نہ بڑھائے تو عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا روس یوکرین اصل میں مودی کی جنگ ہے۔ یوکرین جو یورپ میں ہے، ہمارے پاس آ کر کہتا ہے ہمیں مزید پیسے دو۔ مسلسل مالی امداد کے مطالبات کی وجہ سے امریکی صارفین، کاروبار اور محنت کش طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے